میرٹ پالیسی اپنا کر عوام کو ممبران کے گھروں کے طواف سے نجات دلائی گئی : جنید اکبر خان

میرٹ پالیسی اپنا کر عوام کو ممبران کے گھروں کے طواف سے نجات دلائی گئی : جنید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان) ممبر قومی اسمبلی جنید اکبر خان نے کہاہے کہ عوام چےئرمین عمران خان کے وژن سے متفق ہیں اور پورے پاکستان سمیت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی نظریں عمران خان پر لگی ہوئی ہیں ۔پی ٹی آئی حکومت نے میرٹ پالیسی آپنا کر عوام کو ایم این ایز اور ایم پی ایز کے گھروں کے طواف کرنے سے نجات دلائی ہے ۔ مخالفین لاکھ کوششیں کرلیں لیکن عوام فیصلہ کرچکی ہے کہ آنے والا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہے اور عمران خان ملک کے اگلے وزیر اعظم ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل درگئی کے مختلف یونین کونسلوں میں فاتحہ خوانی اور کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر سابق تحصیل جنرل سیکرٹری سلیمان خان بھی ان کے ہمراہ تھیں ۔ ایم این اے نے کہا کہ ہم عمران خان کے سپاہی ہیں اور کبھی بھی عوام کے فلاح و ترقی اور مفادات پر سودا بازی نہیں کرینگے ۔ اگر مرکز اپوزیشن ممبران کو ترقیاتی فنڈز دینے میں رکاوٹ نہ ڈالتی تو عوام کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑتا ۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ضرور ہیں لیکن ہم واضح طور پر کہتے ہیں کہ کبھی بھی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے ۔ ہم نہ خود چور اور کرپٹ ہیں اور نہ کسی کو چوری یا کرپشن کی اجازت دینگے ۔ پی ٹی آئی حکومت نے کمیشن خوری کا خاتمہ کیا ہے اور میرٹ کی پالیسی پر من و عن عمل کرکے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا ۔