خیبر ایجنسی ، طور بارڈ ر پر کروڑوں روپے کے سونے کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی

خیبر ایجنسی ، طور بارڈ ر پر کروڑوں روپے کے سونے کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر ایجنسی (بیووروپورٹ)پاک افغان بارڈر طورخم پر خاصہ دار فورس کی بڑی کاروائی ،کروڑوں روپے سونے کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناد ی،ٹرک سے 14کلو 298گرام سونا ٹرک سے برا مد کر لی ،سونا افغانستان سے پا کستان سمگل کیا جا رہا تھا ،سمگلروں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے بارڈپر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے،نائب تحصیلدار شمس اسلام کا میڈیا سے گفتگوپاک افغان بارڈر طورخم پر افغانستان سے پاکستان کروڑوں روپے سونے کی سمگلنگ خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے ناکام بنا دی معمول کے چیکنگ کے دوران خاصہ دار فورس صوبیدار نورزیب اور اہلکار خیال محمد آفریدی نے افغانستا ن سے آنے والے خالی ٹرک نمبر kbl76334نے شک کی بناء پر روک لیا جس سے تلاشی کی دوران ٹرک کے خفیہ خانوں سے 14کلو298گرام سونا بر امد ہوا خاصہ دار فورس نے سونے سمیت ٹرک کو تحویل میں لے کر ملزم ڈرائیوار وناب گل ولد سحر گل سکنہ کابل افغانستان کو گر فتا ر کرکے مذید تفتیش کیلئے لنڈیکوتل حوالات منتقل کر دیا گیا اس سلسلے میں طورخم نائب تحصیلدار شمس اسلام نے میڈیا کو بتا یا کہ سمگلروں سے کوئی رعایت نہیں کی جائیگی اور اس کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایک ماہ کے دوران سونے منشیات اور کر نسی کی کوشش ناکام بنا دی ہے اور کئی ملزمان کو گر فتا ر کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں چیکنگ سخت کر دی گئی اور خاصہ دار فورس اور لیوی فورس کو الرٹ کر دی گئی ہے واضح رہے کہ سونے کی فی کلو قیمت تقریبا 45 لاکھ روپے ہے