دھرنوں میں روپیہ اور وقت ضائع کر کے صوبے کو کافی نقصان پہنچایا گیا : حیدر ہوتی

دھرنوں میں روپیہ اور وقت ضائع کر کے صوبے کو کافی نقصان پہنچایا گیا : حیدر ...

مٹہ (نمائندہ پاکستان )عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے ۔کہ اس وقت موجودہ حکومت عوام کی خدمت میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے ۔اور اس وقت تک صوبائی حکومت نے صوبے میں کوئی بھی بڑی منصوبہ شروع نہیں کیا ہے ۔بلکہ عوامی نیشنل پارٹی کے حکومت میں منظور ہونے والے منصوبے مکمل کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پانامہ لیکس کی علاوہ دیگر ایشوبھی ہے ۔پوری ملک پانامہ لیکس کے اوپر لگانا زیادتی ہے ۔فیصلہ عدالت میں ہے ۔اور اب عدالت کو انتظار کرنا چایئے ۔ایندہ دور اے این پی کا ہے ۔اور اے این پی پوری صوبے میں کلین سویپ کریگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ ڈیٹپانئی میں محمد اقبال خان سے انکے والد کے وفات پر اظہار تعزیت کرنے کی بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صوبائی نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر محمد ایوب خان ۔ضلعی صدر شیر شاہ خان ۔جاوید اقبال خان ۔عدالت خان ۔ساجد اقبال ۔ملک نواب ۔عبدالصبور خان ۔عمران خان ۔خورشید اقبال اور دیگر افراد بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ عوام اے این پی کیساتھ ہے ۔اور اس بات کا منہ بولتا ثبوت اے این پی میں عوام کی بڑی تعداد میں حکومتی جماعت چھوڑکر شامل ہونا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے دھرنوں پر صوبائی حکومت اور عوام کی وقت اور پیسے کو ضائع کرکے صوبے کو بہت نقصان پہنچادیا ہے ۔اور حکومت نے تبدیلی اور انصاف کی جگہ صوبے میں ظلم اور بے انصافی اور اقرباء فروری کابازار گرم کر رکھا ہے ۔دریں اثناء اس موقع پر محمد اقبال خان نے امیر حید ر خان ہوتی کو سواتی ٹوپی اور چادر کی تحفہ پیش کی ۔جبکہ عوامی نیشنل پارٹی مٹہ تحصیل کے پریس سیکرٹری ساجد اقبال نے امیر حیدر خان ہوتی کو اعزازی تلوار وں کا تحفہ دیا ۔اس موقع پر محمد اقبال خان کو انکے والد مرحوم حاجی ابو عبیدہ کے وفات کی بعد خاندان کے سربراہ مقرر کردیا گیا ۔جن کو امیر حیدر خان ہوتی نے سرخ ٹوپی پہنا کر مبارکباد دی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول