ڈپٹی جنرل مینجرز ٹیوٹا کو ہٹانے کیلئے درخواست پر وکلا بحث کیلئے طلب

ڈپٹی جنرل مینجرز ٹیوٹا کو ہٹانے کیلئے درخواست پر وکلا بحث کیلئے طلب

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس جواد حسن نے میرٹ کے برعکس تعینات کئے گئے ٹیوٹا کے 6 ڈپٹی جنرل مینجرز کو عہدوں سے ہٹانے کے لئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلا کو بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔درخواست گزار عبادالحق خالد کے وکیل شیخ منیر احمد نے بتایا کہ چیئرمین ٹیوٹا نے بیسویں گریڈ کی خالی اسامیوں کی حکومت پنجاب سے منظوری حاصل کئے بغیر اپنے من پسند افراد کا تقرر کردیا۔ٹیوٹا کے وکیل عاصم حفیظ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار نے متاثرہ فورم سے رجوع کئے بغیر ہی پٹیشن دائر کر دی لہذا عدالت درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے۔

ڈپٹی جنرل مینجرز

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر