خواتین پارلیمنٹرین عورتوں کے مسائل کے حل میں کرداراداکرسکتی ہیں،حمیدہ وحید

خواتین پارلیمنٹرین عورتوں کے مسائل کے حل میں کرداراداکرسکتی ہیں،حمیدہ وحید

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ خواتین پارلیمنٹرینز ( وویمن کاکس) خواتین کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔وہ آج خواتین کے صوبائی کمیشن اور پنجاب اسمبلی کی خواتین ارکان اسمبلی وویمن کاکس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔خواتین کے کمیشن کی چےئرپرسن فوزیہ وقار اور وویمن کاکس کی صدر کنول نعمان، جنرل سیکرٹری اور خواتین ایم پی ایز بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ فوزیہ وقار اور کنول نعمان نے مفاہمت کی یادداشت کی اہمیت اور مقاصد سے اجلاس کو آگاہ کیا اور کہا کہ یہ خواتین کی ایمپارمنٹ اور حقوق کے تحفظ کے لئے ایک اہم قدم ہے ۔انہوں نے خواتین کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی اور خواتین ارکان اسمبلی پر زور دیا کہ وہ مشترکہ پلیٹ فارم سے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے کی جانے والی قاتون سازی، امتیازی پالیسیوں کے خاتمے اور قوانین پر عملدرآمد کو بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔حمیدہ وحیدالدین نے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لئے اقدامات پر صوبائی کمیشن کی کارکردگی کو سراہا اور توقع ظاہر کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط سے مزید مربوط روابط کو فروغ حاصل ہو گا ۔خواتین اراکین اسمبلی نے مفاہمیت پر دستخط کو نہایت خوش آئند قراردیا اور کہا کہ اس سے ہر سطح پر خواتین کے خلاف منفی متعصبانہ رویوں اور تشدد کے خاتمے اور ظلم کا شکار خواتین کی ہر ممکن مدد میں معاونت ہو گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...