ٹیکس وصولی کے نام پر تاجروں کو ہراساں نہ کیا جائے،راجہ عامراقبال

ٹیکس وصولی کے نام پر تاجروں کو ہراساں نہ کیا جائے،راجہ عامراقبال

راولپنڈی( نیوز رپورٹر)ٹیکسوں کی وصولی کے نام پر تاجروں کو ہراساں نہ کیا جائے مارکیٹوں اور کاروباری مراکز پر چھاپوں سے حکومت کا اپنا امیج خراب ہو رہا ہے حکومت ٹیکس فائلرز کو ٹیکس آڈٹ سے مستثنیٰ قرار دے، ایف بی آر ، ریونیو اتھارٹی کا عملہ اور ٹیکس حکام ٹارگٹ پورے کرنے کے چکر میں اپنے اختیارات سے تجاوز نہ کریں ، راولپنڈی چیمبر کے پلیٹ فارم سے تاجربرادری کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ آواز بلند کی جائے گی ان خیالات کا اظہار راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر راجہ عامر اقبال نے انجمن تاجران راجہ بازار کے نو منتخب صدر شاہد غفور پراچہ سے ملاقات میں کیا راولپنڈی چیمبر کے صدر کی قیادت میں وفد نے شاہد غفور پراچہ کو الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارک باد دی اور کہا کہ تاجر برادری نے اپنے مسائل کے حل خاص طور پر کاروباری مراکز پر چھاپوں، تجاوزات، ٹریفک کے بہاو میں رکاوٹ اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ان کی قیادت پر اعتماد کیا ہے انہوں نے کہا ٹیکس آڈٹ پر ہمارے تحفظات ہیں حکومت نان فائلرز کے لیے تو کوئی آڈٹ نہیں لاتی بلکہ پہلے سے ٹیکس گزار کو بار با ر ٹیکس آڈٹ کے نوٹسسز مل رہے ہیں اور بعض تاجروں کو ہر سال آڈٹ کے نوٹس بھی مل رہے ہیں اس سے تاجروں میں شدید بے چینی ہے اس موقع پر شاہد غفور پراچہ نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی چیمبر نے ہمیشہ تاجربرادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کی ہے اور ان کی امنگوں کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے اپنی انجمن کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر سینئر نائب صدر راشد وائیں، نائب صدر عاصم ملک، گروپ لیڈر سہیل الطاف، ایس ایم نسیم، سابق صدر اسد مشہدی، تاجر برادری سے شیخ حفیظ، یونس ڈار و دیگر موجود تھے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر