تحریک انصاف نے ملکی وسائل لوٹنے والوں کو بے نقاب کردیا،زاہد کاظمی

تحریک انصاف نے ملکی وسائل لوٹنے والوں کو بے نقاب کردیا،زاہد کاظمی

راولپنڈی( جنرل رپورٹر) تحریک انصاف نے ملکی وسائل لوٹنے والوں کو بے نقاب کردیا، اربوں روپے بیرونِ ممالک رکھنے والے حکمرانوں کی موجودگی میں سرمایہ کار کیونکر یہاں سرمایہ کاری کریں گے میاں خاندان کی لوٹ مارکو چھپانے کے لئے ایف بی آر میں ریکارڈ تبدیل کیا گیا ..لاہور سے انکم ٹیکس کے سینئر افسر کی نگرانی میں دو ہفتوں تک دن رات ایف بی آر میں میاں خاندان کی فائلیں تبدیل کرنے میں لگے رہے ..حکمران جتنا مرضی زور لگا لیں قوم کے سامنے ان کی اصل حقیقت آگئی ہے ..یہ باتیں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما زاہد حسین کاظمی نے NA 54کینٹ سے آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ کے فاضل جج صاحبان پر پورا اعتماد ہے اور ہمیں یقین ہے کہ سپریم کورٹ سے فیصلہ آنے کے بعد ملکی وسائل لوٹنے والوں کے خلاف عوامی سطح پر بھی بھرپور ردِ عمل سامنے آئے گا..زاہد حسین کاظمی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے تمام بڑے منصوبوں کے ذریعے اربوں روپوں کی لوٹ مار کی چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا نعرہ لگانے والے چار سال گزر جانے کے باوجود بھی بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں بری طرح ناکام رہے اور بجائے شرمندگی کے یہ لوگ کمال کی ڈھٹائی سے بڑے بڑے اشتہاروں کے ذریعے ترقیاتی کاموں کے نام پر قوم کو مسلسل دھوکہ دے رہے ہیں ..زاہد حسین کاظمی نے کہا کہ بجلی کے معاہدوں ‘ میٹرو بس اور اورنج ٹرین میں ہونے والی اربوں روپوں کی کرپشن بھی جلد بے نقاب ہونے والی ہے ..انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات ملکی وسائل لوٹ کر بیرونِ ممالک چھپانے اور نیا پاکستان بنانے والوں کے درمیان ہونگے اور ملکی وسائل لوٹنے والے حکمرانوں سے لوٹی ہوئی قومی دولت کی ایک ایک پائی وصول کرکے عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کی جائے گی...

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...