پی ٹی آئی اور ن لیگ نے پاناما سکینڈل کو مذاق بنا دیا،سعیدغنی

پی ٹی آئی اور ن لیگ نے پاناما سکینڈل کو مذاق بنا دیا،سعیدغنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ نے پاناما کرپشن اسکینڈل کو مذاق بنا دیا ہے ورنہ شریف فیملی کے منی لانڈرنگ کے قصے 1997 میں ہی بے نقاب ہوگئے تھے۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ شریف خاندان نے سچائی کو بھول بھلیوں میں الجھا دیا ہے۔ اعدادوشمار کی گورکھ جادوگری کے ذریعے علم ریاضی کا بھی تیاپانچا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قوم اربوں ڈالرز کا حساب مانگتی ہے جس کے جواب میں شریف خاندان عربوں کے خطوط پیش کر رہا ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ بقول شریف خاندان کہ ان کا پاکستان میں کاروبار خسارے کا شکار رہا مگر حیران کن بات یہ ہے کہ بیرون ملک کاروبار جو خود میاں شریف کے انتقال سے قبل ان کے بچوں کی معلومات سے اوجھل تھا ترقی کر تا رہا۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ 1999ء میں لندن کی قاضی فیملی نے میڈیا کے ذریعے یہ شکایت کی تھی کہ اسحاق ڈار نے دھوکہ دہی کے ذریعے ان کے نام پر لاکھوں ڈالر منی لانڈرنگ کئے ہیں۔
سعیدغنی