پولیس مذاحمت کیس،سب انسپکٹر کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس مزاحمت کیس میں گواہی کے پابند سب انسپکٹرکے وارنٹ گرفتاری بلا ضمانت جاری کرتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کو ہدایات جاری کیں کہ وہ گرفتار ی کو یقینی بنائے ،گزشتہ روز عدالت نے تھانہ مورگاہ میں درج پولیس مزاحمت کے مقدمہ میں ملوث ملزم اعتزازعرف گلو کیس کی سماعت شروع کی تو بتایا گیاکہ کیس میں سب انسپکٹرغلام شبیر گواہی کا پابند ہے جو محکمہ سے برخاست ہو چکا ہے جس کو عدالت حاضر ہونے کیلئے سمن جاری کئے گئے وہ حاضر نہ ہواتو وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے لیکن کچھ نہ ہوا عدالت نے گواہ سب انسپکٹر کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سی پی او کو ہدایات دیں کہ وہ ملزم کی گرفتاری کراکر 21فروری کو پیش کیا جائے، ملزم کے خلاف پولیس نے ایوب پارک کے قریب پولیس مزاحمت کرنے پر مقدمہ درج کیا۔