دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع کرادیاگیا

دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع کرادیاگیا

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا گیا جبکہ دو مقدمات کا چالان آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو میں انسداد دہشت گردی فورس حکام نے دھماکہ خیز مواد برآمد گی کے مقدمہ میں ملوث ملزمان سید اظہر گیلانی وغیرہ کا چالان جمع کرادیا،عدالت نے کیس عدالت نمبر ایک میں ٹرانسفر کر دیا اور ملزمان کو حکم دیا کہ وہ آئندہ وہاں پیش ہوں، تھانہ کلر کہار میں درج بارودی مواد برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان احمد ایوب وغیرہ اور تھانہ روات میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزمان محمد علی شاہ وغیرہ کیسوں میں چالان نہ آنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو ہدایات جاری کیں آئندہ تاریخ پیشی پر چالان ہر صورت پیش کیا جائے، ملزمان نے پولیس نے الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...