اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم بری

اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم بری

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تھانہ صدر واہ کے اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو بری کر دیا جبکہ پولیس چوکی حملہ کیس میں ایک گواہ کا بیان قلمبند کرلیا، گزشتہ روز عدالت نے تھانہ صدر واہ میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم افتخار عرف فوجی کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر سماعت شروع کی تو وکلاء نے دلائل دیئے ، بتایا گیا کہ ملزم کے خلاف گواہ منحرف ہو چکے ہیں، عدالت نے سماعت مکمل کرنے پر ملزم کو بری کر دیا،عدالت نے تھانہ بسال میں درج پولیس چوکی کوآگ لگانے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان فاروق وغیرہ کیس کی سماعت شروع کی تو گواہ بیان ریکارڈ کرانے کیلئے موجود ہونے پر اپنا بیان قلمبند کرادیا عدالت نے سماعت مزید کارروائی کیلئے 22فروری تک ملتوی کر دی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...