وکیل کے اغواء،پولیس مزاحمت مقدمہ میں ملزم کی درخواست ضمانتیں خارج

وکیل کے اغواء،پولیس مزاحمت مقدمہ میں ملزم کی درخواست ضمانتیں خارج

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے وکیل کو اغواء اور پولیس مزاحمت کرنے کے مقدمہ میں ملزم کی درخواست ضمانتیں خارج کردیں، گزشتہ روز عدالت نے تھانہ ویسٹریج اور تھانہ نصیر آباد میں درج وکیل کو اغواء کرنے اور پولیس مزاحمت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد خاطر کی جانب سے دائر درخواست ضمانتوں پر سماعت شروع کی تو وکلاء نے دلائل دیئے عدالت نے سماعت مکمل کرنے پر خارج کر دی،ملزم کے خلاف پولیس نے تھانہ ویسٹریج کے علاقے سے وکیل کو اغواء کرنے اورتھانہ نصیر آباد کے علاقے میں پولیس کے ساتھ آمنا سامنا ہو گیا اور ملزم کی طرف سے مزاحمت کرنے پر مقدمات درج کئے تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...