رشتہ دار خاتون پر تیزاب پھینکنے کے مقدمہ میں ماں بیٹے پر فرد جرم عائد

رشتہ دار خاتون پر تیزاب پھینکنے کے مقدمہ میں ماں بیٹے پر فرد جرم عائد

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے رشتہ دار خاتون پر تیزاب پھینکنے کے مقدمہ میں ماں بیٹے پر فرد جرم عائد کر دی،گزشتہ روز عدالت نے تھانہ بنی میں درج رشتہ دار خاتون پر تیزاب پھینکنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان مسماۃ نسیم اختر اور اس کے بیٹے کے کیس کی سماعت شروع کی تو ملزمان حاضر تھے جن پر عدالت نے فرد جرم عائد کر دی، ملزمان نے صحت جر م سے انکار کردیا، عدالت نے سماعت 22فروری تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کی شہادتیں طلب کرلیں، ملزمان کے خلاف پولیس نے تیزاب پھینکنے پر مقدمہ درج کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر