مسائل کے حل کیلئے پر خلوص کوششیں جاری ہیں ،تحصیل ناظم بٹ خیلہ

مسائل کے حل کیلئے پر خلوص کوششیں جاری ہیں ،تحصیل ناظم بٹ خیلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان) تحصیل ناظم بٹ خیلہ پیر صفدر شاہ نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے تمام توانائیاں بروئے کار لائینگے ۔ ہم مخلصانہ طور پر عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ ترقیاتی فنڈز فراہمی سے تحصیل بٹ خیلہ کے لوگوں کو درپیش مسائل حل ہونگے ۔جس کرسی پر بیٹھا ہوں یہ عوام کی آمانت ہے جس کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچاؤنگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پاکستان تحریک انصاف تحصیل درگئی کے ایک وفد جس کی قیادت محمد رسول خان کر رہے تھیں سے ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر سابق تحصیل نائب ناظم حاجی محمد عمران ، اعتبار خان ،شہزاد گل ، رحیم داد خان اور سابق ضلعی سیکرٹر ی اطلاعات ولایت خان بھی موجود تھیں ۔ وفد نے تحصیل ناظم کیساتھ ملاکنڈ کے صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت کی ۔ تحصیل ناظم پیر صفدر شاہ نے کہا کہ عوام کے مسائل سے غافل نہیں ہیں اور انشاء اﷲ بہت جلد تحصیل بٹ خیلہ کے عوام عملی تبدیلی محسوس کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت کا تہیہ کر رکھا ہے اور انشاء اﷲ کسی قسم کے شکایت کا موقع نہیں دینگے ۔