حکمرانوں نے غریب ملک کے 400ارب ڈالرز بیرون ملک منتقل کئے گئے : مشتاق احمد

حکمرانوں نے غریب ملک کے 400ارب ڈالرز بیرون ملک منتقل کئے گئے : مشتاق احمد

بونیر( ڈسٹرکٹ رپورٹر )جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے کہاہے کہ کرپشن ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔الیکشن کمیشن الیکشن میں حصہ لینے والے تمام سیاستدانوں کا ڈھوپ ٹیسٹ کرے ،تاکہ پتہ چل جائے کہ کون ائین کے ارٹیکل 62.63 پر پور ااترتاہے ۔حکمرانوں کے غریب ملک کے 400 ارب ڈالرز بیرون ملک منتقل کئے ہیں ،جبکہ ملک پر ٹوٹل قرضہ 75 ارب ڈالرز ہے ۔چیف جسٹس اف پاکستان کو کرپشن کے خلاف سو موٹو ایکشن لینا چاہئے ۔ملک قدرتی وسائل سے مالا مال ہے مگر کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے اج بطہ بچہ مقروض ہے ۔وطن عزیز میں ساٹھ لاکھ افراد نشے کے عادی ہے ۔جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جسکے کونسلرز سے لیکر سینٹر تک کرپشن میں ملوث نہیں ہے ۔الیکشن 2018 میں جماعت اسلامی پورے صوبہ میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی ۔اگر مرکزی حکومت نے فاٹا میں ایف سی ار کا خاتمہ نہ کیا تو جماعت اسلامی فروی میں قبائل کے ساتھ مل کر اسلام اباد تک لانگ مارچ اور دھرنا دے گی ۔۔وہ اپنے درہ بونیر کے دوران حلقہ پی کے 78 میں جماعت اسلامی کے یو تھ عہدیداروں سے خلف برداری اور المرکزی اسلامی سواڑی میں میڈیاسے گفتگوں کے دوران کیا ،اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محمد خنیف ،ضلعی جنرل سیکرٹری محمد حلیم باچا ،سابق سپیکر بحت جہان خان ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات افتحار رازق اور دیگر بھی موجود تھے ۔صوبائی امیر نے کہا کہ جماعت اسلامی فروری کے مہینہ میں صوبہ کے باقی اضلاع میں یو تھ الیکشن منعقد کرے گی ۔مارچ میں منتحب یو تھ عہد یداروں کی گرینڈ کنونشن اور اپریل میں لاکھوں افراد کا کنو نشن منعقد ہو گا ۔صوبائی امیر نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے ۔جس نے ملک کے جڑوں کو کھو کھلا کردیاہے ۔حکمرانوں نے غریب ملک سے اربوں ڈاکرز باہر منتقل کئے ہے ۔جس کی وجہ سے ملک کا بچہ بچہ مقروض ہے ،جس طرح کھلاڑیوں کے ڈھوپ ٹیسٹ لئے جاتے ہے اس طرح الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کا بھی ڈھوپ ٹیسٹ لے ۔سپریم کورٹ اف پاکستان کی جانب سے سہراج الحق اور جماعت اسلامی کے بارے میں ریمارکس ہمارے لئے خوشی کا باعث ہے ۔صوبائی امیر نے کہا کہ جماعت اسلامی کے علاوہ کسی بھی سیاسی اور مذہبی جماعت میں جمہوریت نہیں ہے ۔یوتھ ہمارے ابادی کا تیرہ کروڑ پر مشتمل ہے مگر افسوس کے ملک کے ساٹھ لاکھ نوجوان نشے کے عادی ہوچکے ہے ،انہوں نے کہا کہ وطن عزیز قدرتی وسائل سے مالا مال ہے مگر کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے اج ہم بھیک مانگنے پر مجبور ہے ،صحافیوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 2018 کے الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی ،جس کے لئے جماعت اسلامی نے بھر پور تیاری کی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر