عوام کو سستی اور حفظان صحت کے عالمی معیار کے مطابق خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے : ضیا ء اللہ آفریدی

عوام کو سستی اور حفظان صحت کے عالمی معیار کے مطابق خوراک کی فراہمی اولین ...

 پشاور(سٹاف رپورٹر )عوام کو بہتر ین صاف سستی اورحفظان صحت کے عالمی معیار کے مطابق خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے جبکہ علاقے میں معیاری پیزا پیلس کا قیام خوش آئندہ اقدام ہے ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی اسمبلی کے رکن ضیاء اللہ آفریدی نے اپنے حلقہ سیٹھی ٹاون میں پیزا پیلس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر یوسی۱ کے ناظم شکیل احمد ،نائب ناظم جان گل آفریدی اور ناظم شاہنواز کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ خوراک زندگی کی ایک اہم جزُ ہے جس کے لیے انسان پوری زندگی جدوجہد کرتا ہے اور یہ بھی غیر معیاری ہو اس پر کوئی سودا بازی نہیں ہو گی ہم معیاری خوراک کے جہگوں کے قیام کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔پیزاپیلس کا قیام بہترین اقدام ہے اور اس جسے سنٹر کا سٹی میں ہونا ترقی کے علامات ہیں۔نوجوانوں کو بہتر خوراک اپنے علاقے میں میسر آگئی ہے ۔بعد میں صوبائی اسمبلی کے رکن ضیاء اللہ آفریدی نے پیزا پیلس کا افتتاح کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔جبکہ یوسی۱ کے ناظم شکیل احمد ،نائب ناظم جان گل آفریدی اور ناظم شاہنواز نے مٹھائی کھلا کر پیزا پیلس کا آغاز کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...