مخالفین کو 2018 ء کے انتخابات میں بھی ناکوں کے چنے چبوائیں گے : افتخار مشاوانی

مخالفین کو 2018 ء کے انتخابات میں بھی ناکوں کے چنے چبوائیں گے : افتخار مشاوانی

 تخت بھائی(نامہ نگار)پی ٹی آئی ضلع مردان کے صدر و رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایک مضبوط اور ناقابل شکست سیاسی قوت بن کر ابھری ہیں جو مخالفین کو 2018 ؁ء کے عام انتخابات میں بھی ناکوں کے چنے چبوائے گی۔ نوجوان قائد تحریک عمران خان کے وژن کو لے کر پاکستان میں حقیقی تبدیلی لا سکتے ہیں۔کرپشن سے پاک پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ نئی نسل کو تعلیم یافتہ اور باشعور بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو سی جہانگیر آباد زلمی ہوٹل میں انصاف ٹائیگرز فورس کے نو منتخب کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء ڈاکٹر صاحبزادہ مہمند، آئی ٹی ایف تحصیل تخت بھائی کے صدر کاشف خان، یو سی جہانگیر آباد کے نو منتخب صدر عرفان اللہ صافی، نائب صدر منظر خان اور جنرل سیکرٹری شاہد علی زاد ہ نے بھی خطاب کیا۔ ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے کہا کہ قائد اعظم ؒ اور مصور پاکستان علامہ اقبالؒ نے جس پاکستان کا خواب دیکھا تھا تحریک انصاف انہی کی وژن کو لے کر پاکستان میں حقیقی تبدیلی کے لیے دن رات کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ ہے اور تحریک انصاف باشعور اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ذریعے ہی اس ملک سے کرپشن اور نا انصافی کا خاتمہ کر کے ہی رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے محکمہ پولیس، تعلیم اور صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھا کر صوبے کو رول ماڈل بنا دیا ہے اور 2018 ؁ء کے عام انتخابات میں عوام سیاسی بصیرت کا ثبوت دے کر تحریک انصاف کو ہی حکومت کے لیے منتخب کریں گے۔ بعد ازاں انہوں نے آئی ٹی ایف کے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ تحریک کے نوجوان عمران خان کے وژن کو لے کر ملک و قوم کی خدمت میں دن رات کوشا ں رہیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...