گری اورنج لائن کیلئے ایئر کنڈیشننگ اور وینٹی لیشن سسٹم تعمیر کریگی

گری اورنج لائن کیلئے ایئر کنڈیشننگ اور وینٹی لیشن سسٹم تعمیر کریگی

کراچی( پ ر) ایئر کنڈیشننگ ٹیکنالوجیز اور دیگر تخلیقاتی اپلائنسز کی سرکردہ انٹر پرائز GREEنے اورنج ٹرین پراجیکٹ لاہور میں ایئر کنڈیشننگ اور وینٹی لیشن سسٹم کی تنصیب کا کنٹریکٹ حاصل کرلیا ہے جس کے بعد GREE اس ماس ٹزانزٹ پراجیکٹ کیلئے پبلک ایریا میں ایئر کنڈیشننگ اور وینٹی لیشن سسٹم نصب کرے گی۔اس جدید اور عوامی مفاد کے منصوبے کیلئے ایئر کنڈیشننگ اور وینٹی لیشن سسٹم کی تنصیب کیلئے GREE کا انتخاب نہ صرف کمپنی کی تکنیکی اور تخلیقاتی مہارت پر اعتماد ہے بلکہ پاکستانی HVAC صنعت میں GREE کو ایک نمایاں کمپنی کے طور پر بھی ظاہر کرتا ہے۔GREEکی جانب سے اس پراجیکٹ میں ٹنل کیلئے جدید تخلیقاتی پسٹن وینٹی لیشن سسٹم نصب کیا جائیگا ،ورچوئل روٹنگ اور فارورڈنگ(VRF). کے اعتبار سے یہ منصوبہ GREEکے میگا پراجیکٹس میں شمار ہوتا ہے ،اس منصوبے میں VRF کی انسٹالڈ کیپیسٹی 6000 USRTسے زیادہ ہوگی، GREE اورنج ٹرین لاہور پراجیکٹ کیلئے ٹرمینل مصنوعات اور آلات بھی فراہم کرے گی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر