اسپین :کشمیریوں سے اظہار یکجہتی،5فروری پروگرام منعقد ہوگا
ا سپین(نمائندہ خصوصی)کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 فروری کو بارسلونا سپین میں ہونے والے پروگرام میں بھرپور شرکت کریں گے۔اس پروگرام میں تمام انسانی حقوق کی تنظیمیں،پاکستانی اور سپینش سیاسی و سماجی ادبی ثقافتی اور مذہبی شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی شرکت کریں گے۔انہوں خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی سپین کے سینیئر رہنما جاوید اقبال گل ساجد گوندل میا روف آرائیں اور مشہور ہر دل عزیز ادبی و سماجی شخصیت شاہد لطیف گجر امرہ ایسوسی ایشن کے نائب صدر اشرف مغل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ کشمیری بہن بھائیوں پر ہونے والے ظلم کی سخت مذمت کرتے ہیں اس پر عالمی برادری کی خاموشی پر نہایت ہی افسوس ہے کہ انہوں نے اس مسئلے پر اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں اس خاموشی پر عالمی برادری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے حافظ عبدالرزاق صادق اور راجہ مختار سونی کی خدمات کو کشمیریوں کے لیے گراں قدر قرار دیا ہے۔ تمام راہنماؤں نے کہا کہ وہ 5 فروری کو ہونے والے پروگرام میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ بھرپور شرکت کریں گے اس کے ساتھ سب پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی کہ اس میں بھرپور شرکت کریں۔