وزیراعظم ملک کے لیے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں،حلیم عادل شیخ

وزیراعظم ملک کے لیے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں،حلیم عادل شیخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ دھاندلی جھوٹ اور کرپشن سے اس ملک پرمسلط وزیراعظم ہرفورم پر پاکستان کے لیے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں عدالتوں میں یہ لوگ کچھ ثابت نہیں کرپاتے باہر آکر عمران خان پر توپیں چلانہ شروع کردیتے ہیں،پیپلز پارٹی بھی ن لیگ کی شریک حیات والاکردار ادا کرنے میں مصروف ہے حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان لفظی جنگ کا تماشا زیادہ دیر نہیں چلنے والا، پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ چیخنے چلانے سے ان کی ڈوبتی کشتی کو سہارا مل جائے گا۔ عوام کو کیا مل سکا ہے پیپلزپارٹی اور نواز لیگ باری باری اقتدرا میں آتی رہی ،حکومت نے اپنے لیے مسائل کے پہاڑ اپنی غلط حکمت عملیوں کی وجہ سے کھڑے کیئے ہیں ،پیپلزپارٹی کو اچانک عوام کے مسائل کس طرح یاد آنے لگے ساڑھے تین سالوں تک حکومت کے ساتھ مفاہمت کی سیاست کو کیوں جاری رکھا گیا اس کا بھی جواب دیا جائے،عادل ہاوس سے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ لوگ عوام کی روٹی روزی اور آبرو کے دشمن ہیں یہ صرف عوام کے پاس انتخابات کے قریب آتے ہیں ،حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں نے اس ملک کی عوام کا جس انداز میں جینا حرام کررکھاہے یہ حالات وزیراعظم سے کوئی ڈھکے چھپے نہیں ہوئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے اس ملک کی عوام کو شعور دیاہے اور انہیں بتایا ہے کہ اس ملک کی نگہبانی کے لیے ان کے حق میں کون اچھا ہے اور کون ایسے ہیں جو ان سے جھوٹ بول کرووٹ حاصل کرتے ہیں اور بعد میں ان کی ہی جیبوں کا صفایا کرکے ملک سے بھاگ جاتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ حکومتی وزیروں کے گھسے پٹے بیانات سن سن کر قوم تنگ آچکی ہے ،ان لوگوں نے عوام کا امن وسکون تباہ وبرباد کردیاہے اس پر جس ڈھٹائی سے یہ آئے روز پریس کانفرنسوں پر اپنے دکھ درد کی کہانیاں سنارہے ہوتے ہیں اسے اس ملک کے لوگ اب جھوٹ سمجھتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت پر کرپشن کے الزامات لگانے کی بات کوئی صاف ستھرا شخص کرے تو اچھا لگے گا پی پی والوں نے لوٹ لوٹ کر اس ملک کی عوام کو کنگال کردیاہے وہ کس طرح سے نواز لیگ کی کرپشن کی بات کررہے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر