جے ایس بینک اسلام آباد یونائیٹڈ کا آفیشل پارٹنر بن گیا

جے ایس بینک اسلام آباد یونائیٹڈ کا آفیشل پارٹنر بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) اسلام آباد یونائیٹڈ نے جے ایس بینک کو پاکستان سپر لیگ2 کیلئے آفیشل پارٹنر بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ جو HBL پی ایس ایل کا ونر ہے ۔ اس بات پر فخر ہے کہ اس نے جے ایس بینک کو PSL-2 کیلئے اپنا آفیشل پارٹنر بنایا ہے۔ جے ایس بینک کا شمار پاکستان کے بہترین مالیاتی اداروں میں ہوتا ہے جو تمام شعبوں کو بہترین فنانشل سروسز فراہم کررہا ہے۔ جس کمرشل بینکنگ ایسٹ مینجمنٹ سمیت دیگر شعبے شامل ہیں۔ جے ایس بینک 2011 سے پاکستان میں کرکٹ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ جے ایس بینک کی ملک کے 152 شہروں برانچیں خدمات سرانجام دے رہی ہیں