کراچی میں ایک کروڑسے زائد افراد امراض چشم میں مبتلا ہیں،ناظم راجانی

کراچی میں ایک کروڑسے زائد افراد امراض چشم میں مبتلا ہیں،ناظم راجانی

کراچی (پ ر) کراچی میں ایک کروڑ سے زائد افراد آنکھوں کے امراض میں مبتلا ہیں ان میں سے تقریباً 15لاکھ افراد علاج نہ ہونے کے سبب تقریباً نابینا ہوچکے ہیں۔ جبکہ بقیہ پچا سی فیصد پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے آنکھوں کے کسی نہ کسی عارضے سے متاثر ہیں۔ اس سلسلے میں لائنز کلب گزشتہ 56سالوں سے مختلف امراض میں مبتلا افراد کیلئے اپنا فحال کر دار ادا کر رہا ہے اور الحمد اﷲ 1لاکھ سے زائد مریضوں کے کامیاب علاج خصوصی بچوں کی تعلیم وتربیت سینئر سٹیزن کیلئے لائبریری کے قیام کے علاوہ کئی ایک کو اسکا لرشپ کے ذریعے UKبھی بھجوایا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار لائنز کلب ایئر پورٹ شعبہ چشم کے سربراہ ناظم راجانی نے مقامی ہوٹل میں قرنیہ کی فنڈ ریزنگ کیلئے منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ LRBTآنکھوں کے علاج کے سلسلے میں بھر پور اور فحال کردار ادا کر رہا ہے۔ لیکن اس میں موجود 1650افراد جو کہ کسی نہ کسی عارضے یا حادثاتی طور پر اپنی آنکھوں کی روشنی سے محروم ہوچکے ہیں اور وہ ہم سب کی طرف اس اُمید کے ساتھ دیکھ رہے ہیں کہ ہم اُنکے لئے کچھ کریں اور بدقسمتی سے آنکھوں کا عطیہ کرنے میں کوآرڈینیشن کی کمی کی وجہ سے خاطر خواہ کامیابی نہ ہونے کے سبب میں سری لنکا، نیپال اور کنیڈا سے قرنئے منگوانے پڑھتے ہیں جبکہ سری لنکا سے 350ڈالر میں امپورٹ ہونے کی وجہ سے ایک قرنئے پر تقریباً 38000روپے لاگت آتی ہے اور اس سلسلے پہلے ہم 200قرنئے منگوابھی چکے ہیں جنکی پیوند کاری کا عمل LRBTمیں جاری ہے اس موقع پر لائنزکلب کے مہتشم جاوید اور مبین صدیقی نے لائنز کلب کی خدمات کا تفصیلی ذکر کر نے کے بعد اپیل کی ہمیں آنکھوں کا عطیہ دینے کے ساتھ ساتھ قرنئے امپورٹ کرنے میں بھی معاونت اور مدد فراہم کی جائے تقریب میں موجود LRBTکی سینئر اعلیٰ عہدیار شمائلہ صدیقی نے ادارے کی کارکردگی پر خصوصی پریزنٹیشن دیتے ہوئے کہا کہ ہم آنکھوں کی تمام بیماریوں کا الحمد اﷲکامیاب علاج کر رہے ہیں اور سرجری سمیت تمام شعبے بلا معاوضہ اتنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ لیکن سردست 1650لوگ جوکہ اپنے خاندان کی کفالت کر تے تھے کسی بیماری یا حادثاتی طور پر آنکھوں سے بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔ انکی فیملی گریہ وزاری کر رہی ہے۔وہ ہماری اور آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں آپ لوگ صدقہ جاریا کے طور پر آنکھوں کا عطیہ کریں لیکن اپنی فیملی کو اعتماد میں لیتے ہوئے اس سلسلے میں ادارہ حتی الامکان معاونت کیلئے تیار ہے۔ اس موقع پر تقریب میں موجود لائنز کلب کے اعلیٰ عہدیداران ودیگر مخیر حضرات نے فنڈ ریزنگ کی مد میں ناظم راجانی کو فرد اً فرداً 300سو زائد قرنیوں کی امپورٹ کیلئے رقوم کی ادائیگی کر کے اس کا رخیر میں حصہ لیا جبکہ بقیہ قرنیوں کیلئے مخیر حضرات سے اپیل کی جارہی ہے اس موقع پر روٹری کلب کے سینئر عہدیدارن ڈاکٹر ہیرا لال لوہانو ، حمید بھٹو اور عبد المجید ابدانی، نے بہترین خدمات کی انجام دہی پر ناظم رجحانی کو اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا تقریب کی نظامت لائنزکلب کے فضل باری نے کی جبکہ تقریب کے بعد مہمانوں کو عشائیہ بھی پیش کیاگیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر