شبقدر میں ایڈیشنل اے سی اور ڈرگ انسپکٹر کی کارروائی ،3 دکانیں سیل

شبقدر میں ایڈیشنل اے سی اور ڈرگ انسپکٹر کی کارروائی ،3 دکانیں سیل

شبقدر( نمائندہ خصوصی )شبقدر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شبقدر انسپکٹر ہیلتھ کیر کمیشن اور ڈرگ انسپکٹر کا شبقدر بازار میں غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹور ز اور میڈیکل لیبارٹریوں کے خلاف کاروائی دو میڈیکل لیبارٹریز اور ایک میڈیکل سٹور کو سیل کر دیا جبکہ دیگر کو رجسٹریشن کے نوٹس جاری کئے ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل شبقدر میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شبقدر شبیر خان انسپکٹر ہیلتھ کیر کمیشن چارسدہ سجاد علی شاہ اور ڈرگ انسپکٹر ذاکر شاہ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ شبقدر میں غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹورز اور میڈیکل لیبارٹریز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو میڈیکل لیبارٹریز اور ایک میڈیکل سٹور کو سیل کر دیا کاروائی کے دوران مختلف سٹورز سے ادویات کے نمونے بھی لئے گئے جو کہ ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بجھوائے جائے گے اور رپورٹ آنے کے بعد ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر شبقدر بازار میں درجنوں غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹورز اور میڈیکل لیبارٹریوں ہومیوپیتھک سنٹر اورحکیموں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جلد از جلد رجسٹریشن کرنے کے ہدایات جاری کر دئیے گے اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شبقدر نے شبقدر میڈیا سنٹر کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شبقدر میں کسی کو بھی قانون کو اپنے ہاتھوں میں لینے کی اجازت نہیں ہے اور تمام افراد قانون اور آئین پاکستان کا مکمل خیال رکھنے کے پابند ہیں انہوں نے تمام میڈیکل سٹور ز مالکان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے سات دن کے اندر اندر رجسٹریشن کرانے کے اخکامات جاری کئے اورکہا کہ سات دن کے بعد تمام غیر رجسٹررڈ دکانوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا اس موقع پر انہوں نے نشہ سے عادی افراد کے لئے قائم ا لسلیطی ویلفیر ٹریٹمنٹ سنٹر کا دورہ بھی کیا اور فلاحی ادارے کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نشے کے عادی افراد کی خدمت کرنا عبادت ہے اس موقع پر ادارے کے مینیجنگ ڈایریکٹر زبیر احمد حلیم زئی اور چیرمین ساجد رشکئی کو یقین دلایا گیا کہ انتظامیہ بھر پور تعاون کے ساتھ ساتھ حوصلہ افزائی کرے گی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...