تخت بھائی ،واپڈا ایکسین دفتر کی منتقلی کیخلاف احتجاجی تحریک کا عندیہ

تخت بھائی ،واپڈا ایکسین دفتر کی منتقلی کیخلاف احتجاجی تحریک کا عندیہ

تخت بھائی(نامہ نگار) مرکزی انجمن تاجران تخت بھائی نے واپڈا ایکسین دفتر کی تخت بھائی سے شیر گڑھ منتقلی کو یکسر مسترد کرتے ہوئے بھر پور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے ۔ اس سلسلے میں ایک ہنگامی اجلاس زیر صدار مرکزی انجمن تاجران تخت بھائی کے صدر حاجی محمد طارق چیئرمین مرکزی انجمن تاجران تخت بھائی قاضی محمد جاوید کی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری عزیزالوہاب یوسفی، نائب صدر حاجی سیف الرحمان، جائنٹ سیکرٹری میاں خالد شاہ، ڈپٹی جائنٹ سیکرٹری فاروق اشتیاق، سبزی فروش یونین کے صدر شیر ماما، سویٹ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی حضرت حسن، پریس سیکرٹری مسلم صابر، مینا بازار پٹ بابا کے صدر حاجی آفتاب مہمند اور دیگر نے وفاقی حکومت اور چیف واپڈا خیبر پختونخواہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ ایکسین آفس کو کسی بھی طور شیر گڑھ منتقل نہ کیا جائے کیونکہ تخت بھائی میں آفس کے لیے اراضی کی کمی نہیں جبکہ واپڈا آفس کے حدود میں بھی کافی اراضی خالی پڑی ہیں ۔ انہوں نے حکومت کو دھمکی دی کہ اگر 7سات دن کے اندر اندر تخت بھائی میں ایکسین آفس کو فعال نہیں کیا گیا تو مرکزی انجمن تاجران شٹر ڈاؤن ہڑتال اور اس کے بعد مزید شدید احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ صوبائی اور وفاقی حکومت پر ہوگی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...