باجوڑ پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل،محمد یونس صدر منتخب
باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )باجوڑ پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل۔محمد یونس صدر چُن لئے گئے۔گزشتہ روز باجوڑ پریس کلب میں صحافیوں کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے جس میں محمد یونس صدر ،احسان الحق احسان سینئر نائب صدر ،سلیم اللہ خان نائب صدر ،نظیر گل نادان جنرل سیکرٹری چن لئے گئے جبکہ شاہد اقبال پریس سیکرٹری اور جاوید ثاقب فنانس سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب ہو گئے اس موقع پر پولٹیکل تحصیلدار خار یونس خان ،عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں گل افضل، عبد المنان کاکاجی ،پی پی پی کے شہاب الدین شہاب ،احمد سالار ،صوبیدار میجر باجوڑ لیویز رحمت گل ،ملک اصغر خان آل فاٹا سٹوڈنٹس فورم کے جنرل سیکرٹری زہیب اللہ ،احساس چیرٹی فاؤنڈیشن کے چیئر مین رحمان ولی احساس اور صدر فضل ہادی افسوس ،رائز وائس اگینسٹ ایف سی آر کے صدر اسداللہ کے علاوہ علاقے کے عمائدین، مشران ، شعراء ، سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر باجوڑ پریس کلب کے نو منتخب صدر محمد یونس نے کہا کہ فاٹا میں دہشت گردی اور اپریشن کے بعد شرح خواندگی میں کمی کا احساس کرتے ہوئے تعلیم ،صحت اور صحافیوں کے حقوق کیلئے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا پولٹیکل تحصیلدار خار اور دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافی قلم اور کیمرے کی آنکھ کے ذریعے معاشرتی مسائل کو اُجاگر کرکے ارباب اختیار تک پہنچانے کیلئے اپنے بھر پور صلاحیتوں کا استعمال کریں اورایجنسی میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے عوام میں مزیدشعور بیدار کریں کابینہ نے الیکشن کمیٹی کے چیئر مین انور نگار ،محمد یار شاہد اور غفار طوفان کا شفاف الیکشن کے انعقاد پر خصوصی شکریہ ادا کیا ۔