صوابی ،گھریلو ناچاقی پر داماد کی فائرنگ سے سسر جاں بحق ،3 زخمی

صوابی ،گھریلو ناچاقی پر داماد کی فائرنگ سے سسر جاں بحق ،3 زخمی

صوابی( بیورورپورٹ) شاہ منصور ضلع صوابی میں گھریلو ناچاقی کی بناء پر داماد کی فائرنگ سے سسر جاں بحق جب کہ ساس اپنے بیٹے اور بہو سمیت زخمی ہو گئیں۔ معاذ اسرار سکنہ شاہ منصور نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ نوید بہادر نے ان کے گھر میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ان کا والد اسرار محمد جاں بحق جب کہ گولی لگنے سے ان کی والدہ ، بھابھی زوجہ عرفان محمد اور وہ خود زخمی ہو گئے۔ وجہ قتل گھریلو ناچاقی بیان کی ہے زیدہ پولیس نے مجروح معاذ اسرار کی رپورٹ پر مبینہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے#

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...