ہری پور ،مین بازار میں واقع جیولر کو لاکھوں کا ٹیکہ

ہری پور ،مین بازار میں واقع جیولر کو لاکھوں کا ٹیکہ

ہری پور( نامہ نگار)مین بازارہری پورکے جیولرکوچارلاکھ کاٹیکہ، ثاقب جیولرزسے نامعلوم نوسربازسات تولے زیورات لے اڑے۔ نوسربازجیولرزسے زیورات گھرپسندکروانے کے بہانے لے کرگئے اورملازم کی موجودگی میں رفوچکرہوگئے ذرائع کے مطابق ثاقب جیولرزسے گزشتہ روزچارپانچ نوسربازوں نے جیولرکوزیورات گھرپسندکروانے کی غرض سے ساتھ لے جانے کاکہا جیولرنے نوسربازوں کے ساتھ اپناملازم بھیج دیاتاکہ زیورات جلدازجلدواپس لوٹ سکیں نوسربازوں نے عجب نوسربازی کامظاہرہ کرتے ہوئے ملازم کی موجودگی میں نوسربازی کامظاہرہ کرتے ہوئے رفوچکرہونے میں کامیاب ہوگئے آخری اطلاعات کے مطابق پولیس نے نامعلوم نوسربازوں کے خلاف تفتیش کادائرہ وسیع کرکے تلاش شروع کردی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...