ہری پور ،قرضہ حسنہ کے نام پر ایک بار پھر نوسر بازی کا بازار گرم

ہری پور ،قرضہ حسنہ کے نام پر ایک بار پھر نوسر بازی کا بازار گرم

ہری پور( نامہ نگار )قرض حسنہ کے نام پرایک پھرنوسربازی کابازارگرم، سینکڑوں لاکھوں افرادہزاروں لاکھوں روپے سے محروم ہوچکے ہیں نوسربازی میں ملوث گروہوں کے خلاف کاروائی کامطالبہ، تفصیلات کے مطابق بی آئی ایس پی، انصاف پروگرام اوردیگرقومی سپورٹ پروگرام کی آڑمیں نوسربازی کے بعداب قرض حسنہ کے نام پرسادہ لوح عوام کولوٹنے کے لیے مختلف حیلے بہانوں سے عوام کوجال میں پھنساکرزندگی کی جمع پونجی لوٹ لی جاتی ہے اورزیادہ ترلوگ اپنی عزت بچانے کی خاطرکسی کوبتانے سے بھی قاصررہتے ہیں مختلف سیاسی وسماجی حلقوں نے کسی بھی قسم کی نوسربازی میں ملوث نوسربازوں کے خلاف سخت کاروائی کامطالبہ کیاہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر