منشیات سمگل کرنیوالے ملزم کو قید وجرمانہ کی سزا

منشیات سمگل کرنیوالے ملزم کو قید وجرمانہ کی سزا

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ایڈیشنل سیشن جج شاکراﷲ خان نے منشیات سمگل کرنے کے جرم میں ملوث گرفتار ملزمہ کو دس ہزارروپے جرمانہ اور تین سال پروبیشن قید دینے احکامات جاری کردئیے استغاثہ کے مطابق ملزمہ مسماۃ آمینہ زوجہ تاج محمد سکنہ لنڈی ارباب کو چمکنی پولیس 25اپریل 2016کو گرفتار کیاتھا اس کے قبضے سے پولیس نے پانچ کلو گرام ہیروئن برآمد کی تھی عدالت نے سماعت کے دوران وکیلوں کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزمہ اور ایج ہونے اور ہپٹاٹس سی کی بیماری میں مبتلاہونے کی بناء پر تین سال پروبیشن قید اور اور دس ہزارروپے جرمانے کی سزا سنانے کے احکامات جاری کردئیے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر