ایک شخص کو زخمی کرنیوالے ملزم کی ضمانت نامنظور

ایک شخص کو زخمی کرنیوالے ملزم کی ضمانت نامنظور

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور کے ایڈیشنل سیشن جج ملک امجد رحیم نے ایک شخص کو زخمی کرنے کے جرم میں عبوری ضمانت کی درخواست خارج کرنے کے احکامات جاری کردئیے استغاثہ کے مطابق ملزم اظہار ولد خالد خان سکنہ گڑھی داودپرالزام تھا کہ ان کو متھرا کے علاقہ میں 27مارچ 2016کو زمین کے تنازعہ پر ضیاء ولد ممتاز سکنہ گڑھی داود کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا عدالت نے سماعت کے دوران وکیلوں کے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کرنے کے احکامات جاری کردئیے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر