ماربل منرل کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے پالیسی دی گئی ہے ،شوکت یوسفزئی

ماربل منرل کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے پالیسی دی گئی ہے ،شوکت یوسفزئی

پشاور( سٹاف رپورٹر )ٹرائبل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ورکرز ٹریننگ پروگرام کے سلسلے میں آج ایک تقریب ذیشان ماربل میں منعقد ہوئی ۔جن ورکروں نے ٹریننگ میں حصہ لیا تھا ان کو اسناد اور پانچ ہزار روپے نقد ادا کر دیے گئے۔ٹرائبل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ورکرز ٹریننگ پروگرام کے سلسلے میں آج ایک تقریب ذیشان ماربل میں منعقد ہوئی ۔جن ورکروں نے ٹریننگ میں حصہ لیا تھا ان کو اسناد اور پانچ ہزار روپے نقد ادا کر دیے۔شوکت یوسفزی نے کہا کہ حکومت نے منرل پالیسی دی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ قدرتی ڈیپازٹ کو صحیح طریقے سے استعمال میں لایا جائے اور کم سے کم ویسٹ کیا جائے ۔انھوں نے کہا کہ ماربل منرل ایک خزانہ ہے اور جس طرح بے دردی سے ضائع ہو رہا ہے اس ضائع کو روکنے کے لئے حکومت نے منرل پالیسی دی ہے اور کوشش کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ڈیپازٹ کام میں آسکے۔انھوں نے ٹرائبل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم آپنے کارکنوں کو بہتر ٹریننگ دیں۔اور صوبائی حکومت نے بھی ٹریننگ پروگرام کو فروغ دیے ہیں۔پرایویٹ سیکٹر میں ٹرائبل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ٹریننگ کا یہ پروگرام شروع کیا وہ قابل تحسین ہے ۔ہماری لیبرز دنیا کی مانی ہو ئی لیبرز ہے لیکن ان کو ٹریننگ کی ضرورت ہے اگر ان کی سرپرستی کی جائے تو یہ نہ صرف ملک کے لئے بہتر زرمبادلہ کما سکتے ہیں اور آپنے گھر کے لئے بھی خاطرخواں کمائی کر سکتے ہیں ۔آخر میں انھوں نے سب کو پانچ ہزار روپے نقد تقسیم کیے۔جن میں نورید خان ، سید کمال ، ایاز ولی ، خالد خان ،محمد امین ، گل امین، محمد یوسفزی ،سیال زمان ، رازاخان ، موسم خان ،رضوان گل،سیدرحمان ، فدا حسین ، شمس المین، رحیم شاہ ،نور محمد ، حشمت اللہ ، اشفاق ، محمد طارق ، عبدالحمید کو دیے۔سینٹر حاجی غلام علی ٹرائبل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی نے شوکت یوسفزی کو شیلڈز پیش کیا۔ حاجی غلام علی نے اور محمد شعیب صدر ٹرائبل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اس ٹریننگ پروگرام میں شریک سب کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ حکومتی سرپرستی سے ان کارکنوں کی حوصلہ آفزائی ہو تی ہے اور پرائیوٹ سیکٹر کی ذمہ داری ہے ۔ کہ وہ آپنے ویلیو ایڈڈ گوڈز کرکے دنیا میں ایکسپورٹ کرے جس سے ناصرف سینکڑوں مالکان کو منافع ہوگا بلکہ ملک لے لئے بھی قیمتی زرمبادلہ کما سکے گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...