تیمرگرہ میں طبی مراکز کیلئے 92 نئے ڈاکٹروں کی تقرری

تیمرگرہ میں طبی مراکز کیلئے 92 نئے ڈاکٹروں کی تقرری

تیمرگرہ ( بیو ر وپور ٹ ) محکمہ صحت دیرلوئیر نے ضلع بھر کے مختلف طبی مراکزکے لئے 92نئے ڈا کٹرز کی تقر ریاں کر دی ،نوٹی فیکشن جاری ۔ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈا کٹر شو کت علی نے اپنے د فتر میں صحا فیوں کو بتا یا کہ سیکر ٹری ہیلتھ عابد مجید نے محکمہ صحت دیرلوئیر کے در خواست پر ضلع کے مختلف بنیادی مراکز صحت ،رورل ہیلتھ سنٹرز،تحصیل ہیڈکواٹر اسپتالوں کے لئے 92نئے ڈا کٹرز جن میں 78میڈ ئیکل آفیسرز ،14وومن میڈ یکل آفیسر ز ہے کی منظوری ہے ،انہوں نے کہا کہ تعینات ہو نے والے تمام نئے ڈا کٹرز کے تعینا تی حوالے سے نو ٹی فیکشن جاری کر دیا گیاہے ، ڈی ایچ او ڈا کٹر شو کت علی نے وا ضح کیا کہ محکمہ صحت ضلع بھر کے عوام کو بہتر ین طبی سہولیات فراہمی کے لے کوشاں ہے ،نئے بھر تیوں سے ضلع بھر کے 72چھوٹے بڑ ے دورافتاد پہاڑی مراکز سمیت میدانی علاقوں میں طبی عملے کی کمی مکمل طور پر دور کر دی گئی ہے ،جس سے مریضوں کو گھر وں کو دہلیز پر ڈا کٹرز کی سہولت حاصل ہو گی ، ڈسٹر کٹ ہیلت آفیسر ڈا کٹر شو کت علی نے نئے تقر ریوں کی منظوری پر سیکر ٹری ہیلتھ عابد مجید کا شکریہ ادا کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...