بٹ خیلہ میں ویلفیئر ہوم کے قیام کی منظوری دے دی گئی

بٹ خیلہ میں ویلفیئر ہوم کے قیام کی منظوری دے دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ ) ضلع ناظم ملاکنڈ سید احمد علی شاہ نے بٹ خیلہ میں ویلفیئر ہوم کے قیام کی منظوری دے دی ہے محکمہ سوشل ویلفیئر کی زیر نگرانی اس سنٹر میں یتیم و بے سہارا بچیوں کو تعلیم و تربیت کھانے پینے اور رہائش کی سہو لتیں فراہم کی جائیں گی جبکہ اس کے تمام اخراجات ضلعی حکو مت برداشت کرے گی ضلع ناظم نے سٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ملاکنڈ شکیل خٹک سے ملاقات میں انھیں ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر ویلفیئر ہوم کے قیام کے تمام انتظامات مکمل کریں تاکہ جلد از جلد اسے عملی شکل دی جا سکے تاہم ویلفیئر ہوم کیلئے ہی بٹ خیلہ میں کرایے کی بلڈنگ حا صل کر لی گئی ہے ۔