ٹاون تھری کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا،انجینئر حامد الحق

ٹاون تھری کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا،انجینئر حامد الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائمز رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف ٹاون تھری ممبر داوُد برکی، کی جگہ پر ایک پر وقارتقریب منعقد ہوئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی انجنیر حامد الحق اور ضلعی ناظم ارباب محمد عاصم تھے۔اس موقع پر ناظم یونین کونسل 33لنڈی ارباب فرحت اللہ،محمد عابد خان،ڈسٹرکٹ ممبر نوید خان برکی ،حاجی ظفر ڈسٹرکٹ ممبر چارسدہ ،انفارمیشن سیکرٹری ٹاون تھری شیخ ارشد کے علاوہ ناظمین ،کونسلر زاور ٹاون ممبرز نے بھی شرکت کی۔تقریب میں علاقائی مسائل پر غور کیا گیا اور ان کے حل کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی انجنیر حامد الحق اور ضلعی ناظم ارباب محمد عاصم نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔تقریب کے آخر میں پاکستان تحریک انصاف ٹاون تھری ممبر داود برکی ،کی40ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔