18 ویں ترمیم کو اسکی روح کے مطابق نافذ کیا جائیگا ،میر کبیر احمد

18 ویں ترمیم کو اسکی روح کے مطابق نافذ کیا جائیگا ،میر کبیر احمد

پشاور( سٹاف رپورٹر )اٹھاوریںآئینی ترمیم کی نفاذکیلئے بنائی گئی سینٹ کی فنکشنل کمیٹی کے چیئرمین سینیٹرمیرکبیراحمدمحمدشاہی نے کہاکہ 18ویں ترمیم کواسکی روح کے مطابق نافذکیاجائیگااوراس میں مرکزنے صوبوں کوجواختیارات دیئے ہیں انکوہرصورت عملی طورپرصوبوں کے حوالے کیاجائیگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سینٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے منتقلی کے اجلاس کی صدارت کرت ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوابھی موجودتھے۔اس موقع پرچیف سیکرٹری خیبرپختونخوانے کمیٹی کواٹھارویںآئینی ترمیم کے نفاذکے سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات تفصیلی بریفنگ دیں اوراسلسلے میں درپیش مشکلات اورخدشات سے بھی کمیٹی کوآگاہ کیا۔اجلاس کے دوران چنداہم امورمثلاً پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن،پاکستان ٹوبیکوبورڈاورہائیرایجوکیشن کمیشن بھی زیربحث لائے گئے جن کے متعلق کمیٹی کوآگاہ کیاگیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...