نوشہرہ میں نامعلوم چوروں نے گھر کا صفایا کردیا

نوشہرہ میں نامعلوم چوروں نے گھر کا صفایا کردیا

نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ کے علاقہ اکوڑہ خٹک میں دن دیہاڑے نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کی نوک پر گھر جیولرکے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بناکر اسلحے کی نوک پر لوٹ کر ان کے گھر سے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات ، نقدی اور موبائل سیٹ لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب پولیس نے واقعے سے لاعلمی کااظہار کردیا صرافہ ایسوسی ایشن نے پولیس کے خلاف احتجاج کی دھمکی دی اس سلسلے میں طارق ولد عبدالرزاق سکنہ خوشحال گڑھ نے بتایا کہ میں گھر سے باہر تھا کہ میری عدم موجودگی میں نامعلوم مسلح ڈاکو میرے گھرمیں گھس گئے اور اہل خانہ کو ایک کمرے یرغمال بناکر گھر سے دو تولے سونا ،تین عدد موبائل سیٹ ،تین ہزار روپے نقدی اور اسلحہ چوری کر کے لے گئے واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی آئے روز تھانہ اکوڑہ خٹک کی حدود میں چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں نے عوام کو شدید تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر