شبقدر میں ٹرانسفارمر مکینک کی دکان میں آتشزدگی ،سامان خاکستر

شبقدر میں ٹرانسفارمر مکینک کی دکان میں آتشزدگی ،سامان خاکستر

شبقدر( نمائندہ خصوصی) شبقدر پشاور روڈ پر پہلوان قلعہ کے قریب ٹرانسفارمر میکینک کی دکان میں آگ کے باعث دکان مکمل طور پر خاکستر آگ کے باعث دکان میں موجود ٹرانسفارمر اور دیگر سامان مکمل طور پر تباہ ۔ شبقدر فائر بریگیڈ کی بر وقت کاروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل شبقدر میں پشاور روڈ پر پہلوان قلعہ کے قریب ٹرانسفارمر میکینک کی دکان میں ٹرانسفارمر کا تیل گرم کرنے کے باعث دکان میں آگ بھڑک اٹھی جس نے چند ہی لمحوں پر پورے دکان کو اپنے لپیٹ میں لے لیا اہل علاقہ نے واقعہ کی اطلاع مقامی انتظامیہ کو دی جس پر فائر بر یگیڈ گاڑی جائے وقوع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پاتے ہوئے آگ کو مزید دکانوں تک پھیلنے سے بچا لیا گیا اس موقع پر دکان کے مالک شوکت نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی دکان میں ٹرانسفارمر کا تیل آگ کے ذریعے گرم کر رہے تھے کہ اسی دوران آگ بھڑک اٹھی جو پورے دکان میں پھیل گئی

مزید : پشاورصفحہ آخر