منشیات رکھنے پر عمر رسیدہ خاتون کو جرمانہ کی سزا

منشیات رکھنے پر عمر رسیدہ خاتون کو جرمانہ کی سزا

پشاور (نیوزرپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاکر اللہ نے منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار خاتون کو عمر رسیدہ اور شدید بیمار ہونے کے باعث دس ہزار روپے جرمانہ اور تین سال پروبیشن پر رہنے کی سزاسنا دی ۔ اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر الوینہ شاہ کی وساطت سے ملزمہ رضیہ زوجہ تاج محمد سکنہ لنڈی ارباب کی درخواست کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمہ پر الزام ہے کہ اسے تھانہ چمکنی پولیس نے 5 کلو ہیروئن سمیت 25 اپریل 2016 کو گرفتار کیا تھا ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمہ اس وقت ہیپاٹائٹس سی کے جان لیوا مرض میں مبتلا ہے اور اسکی عمر ستر سال ہے ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ کی سزا میں نرمی کرتے ہوئے اسے دس ہزار روپے جرمانہ اور تین سال تک پروبیشن پر رہنے کی سزا سنا دی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...