موجودہ حالات میں سوشل میڈیا کا کردار اہمیت کا حامل ہے ،جلیل جان

موجودہ حالات میں سوشل میڈیا کا کردار اہمیت کا حامل ہے ،جلیل جان

نوشہرہ(بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات حاجی جلیل جان نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کی تشہیری مہم میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کا کردار اہمیت کاحامل ہے اور سوشل میڈیا کے کردار سے انکار ناگزیر ہے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سوشل میڈیا انتہائی کلیدی کردار ادا کررہا ہے سوشل میڈیا کو مثبت طریقے سے اگر استعمال کیاجائے تو پورے معاشرے میں انقلاب برپا کرسکتی ہے جمعیت علماء اسلام کی صد سالہ عالمی اجتماع استعماری قوتوں اور ان کے ایجنٹوں کیلئے پیغام ثابت ہوگا عالمی اجتماع سے دنیا بھر کے علماء کرام اور خصوصا امام کعبہ خصوصی طورپر شرکت کریں گے تیس لاکھ سے زائد افراد اس اجتماع میں شرکت کریں گے یہ اجتماع پاکستان کی سیاست پر بھی مثبت اثرات مرتب کریں گا ان خیالات کااظہار انہوں نے نوشہرہ میں جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کے زیراہتمام سوشل میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا شجاع الملک، انچارج صوبائی سوشل میڈیا ڈاکٹر مفتی شوکت اللہ، مفتی گل حلیم شاہ، ضلعی امیر مفتی محمدسجاد نے بھی خطاب کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے سابقہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار فیاض الرحمن نے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کااعلان کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کا صد سالہ عالمی اجتماع کیلئے تمام تیاری زور وشور سے جاری ہے اور یہ اجتماع نوشہرہ میں اضاخیل کے مقام پر منعقد ہوگا اجتماع کو کامیاب بنانے کیلئے ملک بھر میں صوبائی اور مرکزی قائدین نے دورے شروع کردئیے ہیں اور اس اجتماع میں ہرمکاتب فکر کے افراد کو شرکت کی دعوت دی جارہی ہے تاکہ جمعیت علماء اسلام اپنا پیغام پورے پاکستان کو دے سکے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی سو سالہ تاریخ علماء دیوبند اور علماء حق کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخوا کے کارکنان اپنی سوسالہ تاریخ کو سوشل میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے کی بھرپور کوشش کریں کیونکہ جمعیت علماء اسلام کے اکابرین اور کارکنوں کی قربانیوں کو ایک سازش کے تحت استعماری قوتوں کی ایماء پر قوم سے پوشیدہ رکھا گیاتھا انہوں نے مزید کہا کہ قومیں اپنی جنگیں تلوار اور بندوق سے نہیں بلکہ آج کے زمانے میں میڈیا سے جیتی جاسکتی ہے کیونکہ میڈیا کا ضرب سب سے بھاری ہوتا ہے۔

Back t

مزید : پشاورصفحہ آخر