, 36اسسٹنٹ ڈائریکٹر زلینڈ ریونیوکی مستقلی کے لئے درخواست پرنوٹس جاری

, 36اسسٹنٹ ڈائریکٹر زلینڈ ریونیوکی مستقلی کے لئے درخواست پرنوٹس جاری

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ نے بورڈ آف ریونیو کے36اسسٹنٹ ڈائریکٹر زلینڈ ریونیوکی مستقلی کے لئے دائردرخواست پرپنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے 17فروری کو جواب طلب کرلیاہے۔جسٹس شجاعت علی خان نے عطاء اللہ سمیت بورڈآف ریونیو کے 36اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈریونیوکی درخواست پرسماعت ہوئی ،درخواست گزاروں کی جانب سے حافظ نسیم طارق ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ درخواست گزار3سال قبل پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کنٹریکٹ پرگریڈ 17میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرلینڈ ریونیوبھرتی ہوئے۔وکیل کا کہناتھا کہ پنجاب سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ہونے کے باجود انہیں مستقل نہیں کیا جارہا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر