ڈیرہ ،محکمہ فوڈ کی گراں فروشوں کیخلاف کارروائی ،25 ہزار جرمانہ
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)محکمہ فوڈ ڈیرہ کا مچھلی مارکیٹ میں فارمی مچھلی کو دریائی مچھلی کی قمیت پر فروخت کرنے اور ناقص صفائی جبکہ نیو بنوں چونگی پر ہوٹلوں میں مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے و تندروں پر کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 25ہزارروپے کے جرمانے اور ایک دوکاندار کے خلاف مقدمے کا اندراج۔تفصیلات کے مطابق وزیر خوراک خیبرپختونخواہ الحاج قلندر خان لودھی اور سیکرٹری فوڈ خیبرپختونخواہ کی خصوصی ہدایت پر محسود مارکیٹ میں واقعہ مچھلی منڈی اور نیو بنوں چونگی پر ہوٹلوں اور تندروں کی چینکنگ کی گئی ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ڈیرہ نذیر رحمن وزیر کی قیادت میں اے ایف سی چوہدری خلیقاورانسپکٹر جنید خان گنڈہ پور نے مچھلی مارکیٹ میں فارم کی مچھلی کو جعل سازی کے ذریعے دریائے سندھ کی مچھلی ظاہر کرکے سرکاری نرخوں پر فروخت کرنے اور ناقص صفائی کے باعث بیس ہزار روپے کا جرمانہ کیا جبکہ نیو بنوں چونگی پر واقعہ ہوٹلوں اور تندروں پر بھی چھاپے مارے چھاپے کے دوران ہوٹلوں پر مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے اور تندور پر کم وزن روٹی فروخت کرنے پر کاروائی کرتے ہوئے پانچ ہزار روپے جرمانے عائد کئے جبکہ ایک دکاندار کے خلاف ایف آئی آر درج کی ۔ڈی ایف سی نذیر الرحمن نے میڈیا کو بتایا کہ کسی دکاندار کو سرکاری نرخوں سے زائد قمیتوں پر اشیاء فروخت کرنے نہیں دیں گے ۔منافع خوروں کیخلاف مقدمات درج کرکے ان کو جیلوں کی ہوا کھانی پڑے گی ۔