ڈیرہ ،درابن خورد کے قریب ٹریفک کا حادثہ ،لیڈی ڈاکٹر سمیت 2 جاں بحق ،1 زخمی

ڈیرہ ،درابن خورد کے قریب ٹریفک کا حادثہ ،لیڈی ڈاکٹر سمیت 2 جاں بحق ،1 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان( )درابن خورد کے قریب آئل ٹینکر اور موٹر کار کے تصادم میں موٹر کار پر سوار لیڈی ڈاکٹر سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ جبکہ ایک ایل ایچ وی زخمی ہوگئی ۔تصادم کے دوران گاڑی کو شدید نقصان ۔تفصیلات کے مطابق درابن خورد کے قریب سوزوکی مہران گاڑی آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی ۔ جس سے سوزوکی مہران میں سوار ڈاکٹر سائرہ سکنہ محلہ خدمت گاراں والا اور کار ڈرائیور محمد امین موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔جبکہ کار میں سوار ایک ایل ایچ وی بھی زخمی ہوگئی ۔تصادم کے دوران سوزوکی مہران کو بھی شدید نقصان پہنچا۔حادثے کے بعد آئل ٹینکر ڈرائیو موقع سے فرار ہوگیا ۔