وفاق کی خارجہ پالیسی یکسر ناکام ہوچکی ہے ،سابق سینیٹر زاہد خان

وفاق کی خارجہ پالیسی یکسر ناکام ہوچکی ہے ،سابق سینیٹر زاہد خان

تیمرگرہ ( بیو ر وپور ٹ ) تیمرگرہ،عوامی نیشنل پار ٹی کے مرکزی تر جمان و سا بق سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی خا ر جہ پا لیسی مکمل طور پر ناکا م ہو چکی ہے ،سی پیک منصو بہ حوالے سے خیبر پختون خواہ کو نظر انداز کر نے کے خطرنا ک نا ک نتا ئج برآمد ہو نگے ۔تیمرگرہ بار روم کو قدر تی گیس فرا ہمی منصو بے افتتاح کے بعد وکلا ء کی جانب سے اُ ن کے اعزاز میں منعقدہ استقبا لیہ سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق سینیٹر زاہد خا ن نے کہا کہ سراج الحق ایک جانب کرپشن فری پاکستان کے حوالے سے مہم اور سپر یم کو ر ٹ میں وزیر اعظم کے خلا ف مد عی بنے ہے تودوسری جانب خیبر بنک سیکنڈ ل حوالے سے اپنے وزیر کی بے قاعد گیوں پر خا مو ش ہے ،صو با ئی حکومت تمام محاذ و ں پر بری طر ح ناکام ہو چکی ہے ،تین بجٹ لپس ہو نے کے بعد صو بہ ما لیا تی بحران کاشکار اور سر کار ی ملا ز مین کے تنخواہوں لئے خزانہ مین پیسے نہیں جبکہ دوسری جا نب ایم پی ایز ،وزراء اور وزیر اعلی ٰکی تنخواہوں میں 400فیصد اضا فہ کر کے صو بے میں ’’حقیقی تبد یلی ،،کا وعدہ پورا کر دیا ،انہوں نے کہا کہ سابقہ اے این پی دور میں قدرتی گیس فراہمی کے لئے مرکزی حکومت نے سا ڑ ھے 4ار ب ر وپے منظور کئے تھے جس سے دیر لوئیر دیر کے تمام علاقوں کو گیس فراہم کی جار ہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ امیر مقام میرے منظور کردہ کا افتتاح کر نے کی بجا ئے اپنے کو ششوں سے قدر تی گیس منظور کروائے ،انہو ں نے کہا کہ مرکزی حکومت کا نہ توخار جہ وزیر ہے اور نہ ہی خار جہ پا لیسی جس کے با عث پا کستان دنیا میں تنہا ہو تا جارہا ہے ،سی پیک منصو بے پرخیبر پختو ن خواہ کے سا تھ ذ یاد تی کا سلسلہ نہ روکا گیا تو شدید احتجاج پر مجبور ہو نگے اور نواز شر یف کو اس بار جدہ میں بھی پناہ نہیں ملی گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر