اوقاف کا ’’انصاف‘‘،پراپرٹی قبضہ میں ملوث ملازمین انکوائری پر بحال

اوقاف کا ’’انصاف‘‘،پراپرٹی قبضہ میں ملوث ملازمین انکوائری پر بحال

لاہور(خبر نگار خصوصی) محکمہ اوقاف کا امتیازی سلوک۔ موضع باگڑیاں سرکل 6میں وقف پراپرٹی پر قبضے میں مبینہ طور پر ملوث ملازمین کو انکوائری کے بعد بحال کر دیا جبکہ ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود بھی خاتون ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ نصرت جبیں کی خدمات تاحال واپس نہیں لی گئیں۔چیف منسٹر انسپکشن ٹیم نے قبضے کے واقعہ کو اوقاف ملازمین کی کوتاہی قرار دیا تھا ۔ محکمہ اوقاف نے سی ایم آئی ٹی کی رپورٹ کو بھی نظر انداز کر دیا ہے۔الزامات ثابت نہ ہونے کے باوجودمحکمے نے ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ نصرت جبیں کو نظر انداز کر کے قبضہ میں مبینہ طور پر ملوث دیگر تمام ملازمین کو بحال کر دیا ہے جبکہ خاتون آفیسر کی خدمات واپس نہیں لی گئیں ۔اس حوالے سے خاتون ڈپٹی ڈائریکٹر نصرت جبیں کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو دی جانے والی درخواست بھی ردی کی ٹوکری کی نذر ہو گئی جس پر تاحال شنوائی نہیں ہو سکی۔دوسری طرف سرکل 6باگڑیاں میں وقف زمین پر قبضے کی انکوائری میں محکمہ اوقاف نے نرم گوشہ اپناتے ہوئے کہ قبضہ نہیں ہو ا تھا اور دیوار گرا دی گئی تھی اس لئے معاملے کو دباتے ہوئے زونل ایڈمنسٹریٹر سمیت دیگر ملازمین کو بحال کر دیا ہے۔سی ایم آئی ٹی کی رپورٹ میں معاملے کی مکمل انکوائری کے بعد محکمہ اوقاف کے زونل ایڈمنسٹریٹر اور عملے کی کوتاہی قرار دیا ۔ موضع باگڑیاں میں قبضے کے حوالے سے سی ایم آئی ٹی اور اس وقت کے منیجر کی درخواست کے مطابق جس میں محکمے کے ملازمین کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔تمام تر معاملات کی تہہ تک جانے کی بجائے محض معطلی پر اکتفا کیا ہے جس کے بعد اوقاف ملازمین کو بحال کر دیا گیا لیکن خاتون ڈپٹی ڈائریکٹرکو اپنے عہدے پر بحال نہیں کیا گیا جو کہ ایک امتیازی سلوک ہے اور خاتون آفیسر کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے۔ خاتون آفیسر نصرت جبیں نے محکمے کی آمدن میں اضافہ کیا جس کے صلہ کے طور پر ان کو محکمے سے نکال دیا گیا۔اس حوالے سے محکمہ اوقاف حکام کا کہنا ہے کہ باگڑیاں واقعہ میں ملوث ملازمین کو مکمل انکوائری کے بعد بحال کیا گیا ہے اور مذکورہ ملازمین بے گناہ ثابت ہوئے ہیں جبکہ کوتاہی پر منیجر سرکل 6 سزا بھی دی گئی ہے ۔جبکہ سابق ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ نصرت جبیں ڈیپوٹیشن پر تھیں ان کو واپس لینے یا نہ لینے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...