ہری پور ،موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ،غریب محنت کش بے روز گار

ہری پور ،موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ،غریب محنت کش بے روز گار

ہری پور( نامہ نگار)موسلادھاربارشوں سے دیہاڑی لگانے والے درجنوں مزدوربے روزگارہوگئے باران رحمت کے تھمنے کے لیے دعاؤں کاسلسلہ شروع کردیاگیاتفصیلات کے مطابق موسلادھاربارشوں سے جہاں گندم کے کاشتکاروں میں خوشی کی لہرپائی جاتی ہے وہاں سرائے نعمت خان روڈپردوسرے شہروں سے آئے ہوئے درجنوں مزدوربے روزگاردیکھائی دے رہے ہیں موسلادھاربارشوں کی وجہ سے تمام تعمیراتی کام بندہیں تعمیراتی کاموں میں دیہاڑی لگانے والے مزدورٹھیکیداروں کے ساتھ دوسرے شہروں سے آئے ہوئے ہیں جوکہ موسلادھاربارشوں کی وجہ سے بے روزگارہیں اوربے روزگارمزدوربارشوں کے رکنے کے لیے دعاگوہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...