دنیا کا بدقسمت ترین شوہر، پہلی بیوی ٹریفک حادثے میں ہلاک،دوسری زندہ لاش

دنیا کا بدقسمت ترین شوہر، پہلی بیوی ٹریفک حادثے میں ہلاک،دوسری زندہ لاش

لندن (نیوز ڈیسک) بعض اوقات بدنصیبی کسی کا گھر دیکھ لیتی ہے اور سانحات یوں اوپر تلے پیش آنے لگتے ہیں کہ انسان کے لئے سنبھلنا مشکل ہو جاتا ہے۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے بدقسمت ٹیچر ایان فریمین پر بھی اسی طرح مصائب کے پہاڑ اوپر تلے ٹوٹے۔ بیچارے پہلی بیوی کی ناگہانی موت کے دکھ سے نکلے نہ تھے کہ ایک حادثے نے دوسری کو بھی زندہ لاش بنا دیا۔ڈیلی میل کے مطابق 40 سالہ ایان فری مین کی پہلی بیوی ایک کار حادثے میں دنیا سے رخصت ہو گئی تھیں۔ انہوں نے حال ہی میں لوسی نامی خاتون سے دوسری شادی کی تھی۔ لنکن شائر کے علاقے سلی فور سے تعلق رکھنے والے ایان نے اخبار لنکن شائر لائیو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی پہلی بیوی میکسین مئی 2014ء میں کار حادثے میں ہلاک ہوئی تھیں۔ وہ گھر سے شاپنگ کرنے کے لئے نکلیں تھیں کہ سڑک پر موجود ایک گڑھے کی وجہ سے ان کی گاڑی بے قابو ہوئی اور ایک بس سے ٹکراگئی۔ اسی سال ان کی ملاقات لوسی سے ہوئی، جنہوں نے ایان کو میکسین کی ناگہانی موت کے غم سے باہر نکلنے میں بہت سہارا دیا۔ابھی ان کی شادی کو چار ماہ ہی ہوئے تھے کہ ایک روز لوسی غسل کرتے ہوئے اچانک بیہوش ہوکر گر پڑیں۔ بدقسمتی سے ان کا سر دیوار سے ٹکرایا اور گردن میں بل آ گیا۔ انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن جب ہوش آیا تو پتہ چلا کہ گردن سے نیچے تمام جسم مفلوج ہوچکا تھا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر