”کل جو کچھ قومی اسمبلی میں ہوا بلا وجہ نہیں ہوا، لمبے لمبے خط تو شہزادہ سلیم نے بھی انارکلی کو نہیں لکھے تھے“شیخ رشید

”کل جو کچھ قومی اسمبلی میں ہوا بلا وجہ نہیں ہوا، لمبے لمبے خط تو شہزادہ سلیم ...
”کل جو کچھ قومی اسمبلی میں ہوا بلا وجہ نہیں ہوا، لمبے لمبے خط تو شہزادہ سلیم نے بھی انارکلی کو نہیں لکھے تھے“شیخ رشید

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ کل جو کچھ قومی اسمبلی میں ہوا بلا وجہ نہیں ہوا،ایسے لمبے لمبے خط تو شہزادہ سلیم نے بھی انارکلی کو نہیں لکھے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزراء اپنے بیانات میں تلخی پیدا کررہے ہیں،انصاف کو مفلوج کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ انصاف کو دھمکانے اور مفلوج کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔تما م خریدوفروخت کے پیچھے قطری چہرہ نظر آرہا ہے۔حکمران 20 کروڑ عوام میں بے نقاب ہو چکے ہیں اور سپریم کورٹ سے کرپشن کا تابوت ضرور نکلے گا،پولیس افسروں کی جائیدادیں بھی بیٹوں کے نام ہوتی ہیں۔سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت آج پھر ہورہی ہے۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...