ن لیگ کو جمہوریت کی کوئی تمیز نہیں،اسمبلی کو بند کردینا چاہیے اور عوام کا پیسہ بچانا چاہیے:عمران خان

ن لیگ کو جمہوریت کی کوئی تمیز نہیں،اسمبلی کو بند کردینا چاہیے اور عوام کا ...
ن لیگ کو جمہوریت کی کوئی تمیز نہیں،اسمبلی کو بند کردینا چاہیے اور عوام کا پیسہ بچانا چاہیے:عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کو جمہوریت کی کوئی تمیز نہیں ہے،ایسی اسمبلی کو بند کردینا چاہیے اور قوم کا پیسہ بچانا چاہیے،ن لیگ فاشست پارٹی ہے۔سڑکوں پر آئے تو ہمیں ڈنڈے مارے کے ایوان میں آؤ،اسمبلی میں آئے تو کل انہوں نے یہ سب کیا۔اسمبلی میں یہ واقعہ پہلی بار نہیں ہوا،ن لیگ کو جمہوریت کا سبق ڈکٹیٹر نے سکھایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر پانامہ کیس کی سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کے واقعے کی کسی نے ذمہ داری نہیں،ہمیں کہیں بھی انصاف نہیں ملا۔کل انہوں نے اس چیز پر لڑائی کی کہ اپوزیشن یہ کہہ رہی تھی کہ نواز شریف یہ بتا دیں کہ انہوں نے سچ کہا بولا ہے۔سربراہ پی ٹی آئی نے کہا کہ شور مچانے والے دم دبا کر بلوں میں گھسے ہوئے تھے،قطری کا خط سوائے سپریم کورٹ کے کہیں نہیں آیا، جمہورت میں وزیراعظم جواب دہ ہوتا ہے۔نواز شریف کو اس لئے جیل میں ڈال دینا چاہیے کیونکہ وہ قطری خط کے ذریعے قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ساری قوم پوچھ رہی ہے کہ آپ نے سپریم کورٹ میں سچ بولا یا اسمبلی میں سچ بولا ہے۔یہ لوگ پہلے یو اے ای میں خط لینے گئے جب انہوں نے کہا کہ یہ فراڈ ہے تو پھر قطر گئے۔ ہم نے جب دیکھا کہ خواجہ آصف نے کہا کہ فکر نہ کریں کہ لوگ بھول جائیں گے تب ہم سڑکوں پر آئے۔آخر میں عمران خان نے کہا کہ یہ بے ضمیر لوگ ہیں جو شریف خاندان کی کرپشن چھپانے کیلئے لگے ہوئے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -