وزیرا عظم کے وکیل نے میاں شریف کی جائیداد کی تقسیم اور تحائف کی تفصیلات کیلئے سپریم کورٹ سے مہلت مانگ لی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم کے وکیل نے میاں شریف کی جائیداد کی تقسیم اور تحائف کی تفصیلات پیش کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے مہلت مانگ لی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت جاری ہے جہاں مریم نواز کے وکیل شاہد حامد اپنے دلائل جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ اس دوران عدالت نے گزشتہ روز کے احکامات کے حوالے سے وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان سے میاں شریف کی جائیداد کی تقسیم اور وزیر اعظم نواز شریف اور بچوں کے درمیان تحائف کے تبادلے کے حوالے سے دستاویزات پیش کر نے کا کہا توانہوں نے عدالت سے پیر تک مہلت مانگ لی ۔
بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ پہلے کہا گیا کہ تمام دستاویزات موجود ہیں اور پیش کر دی جائیں گی اور اب پیر تک مہلت لی جا رہی ہے ۔