اگلے تین روز کے دوران پنجاب اور سندھ سمیت بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور دھوپ رہے گی: محکمہ موسمیات

اگلے تین روز کے دوران پنجاب اور سندھ سمیت بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک ...
اگلے تین روز کے دوران پنجاب اور سندھ سمیت بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور دھوپ رہے گی: محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے تین روز کے دوران بلوچستان، سندھ، پنجاب، اور خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا اور دھوپ نکلے گی۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔

وزیرا عظم کے وکیل نے میاں شریف کی جائیداد کی تقسیم اور تحائف کی تفصیلات کیلئے سپریم کورٹ سے مہلت طلب کر لی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب اورکشمیر میں اکثر مقامات جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ کشمیر: کوٹلی 81، راولاکوٹ71، مظفرآباد53، گڑھی دوپٹہ34، پنجاب: گوجرانوالہ53، سیالکوٹ(ائیرپورٹ50، کینٹ39 )، جہلم 49، منگلہ46، راولپنڈی (چکلالہ 34، شمس آباد31)، اسلام آباد (زیروپوائنٹ36، بوکرہ30، سید پور30، گولڑہ23)، لاہور (سٹی33، ائیرپورٹ30)، گجرات، منڈی بہاﺅالدین32، مری15، بہاولنگر10، قصور09، ملتان، بہاولپور08، فیصل آباد07، شورکوٹ، اوکاڑہ، چکوال06، ٹوبہ ٹیک سنگھ04، خانپور، سرگودھا03، ساہیوال02، رحیم یار خان، نورپورتھل، جوہرآباد01، خیبرپختونخواہ: کاکول38، بالاکوٹ35، پٹن05، رسالپور04، پشاور، چراٹ، دیر01، گلگت بلتستان: چلاس16، بگروٹ10، گلگت، بونجی میں 06ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: پاراچنار منفی 07، مالم جبہ، مری منفی06، قلات، کالام منفی05، سکردو، کوئٹہ منفی04، دیر، گوپس، بگروٹ، دالبندین، چترال، دروش، استور منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

ماحولیات -